ارباب رحیم پر ہونے والے تشدد کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گے ، چوہدری شجاعت حسین کی سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم، اور پیر پگاڑا سے ملاقات میں گفتگو۔اپ ڈیٹ

منگل 8 اپریل 2008 15:14

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کل سندھ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے ارباب غلام رحیم کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ قاف کی قیادت اس شرمناک واقعے پر خاموش نہیں بیٹھے گی ۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ مقدس ایوان کے اندر معزز رکن اسمبلی سے بدسلوکی جمہوری عمل کی خدمت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تشدد کا راستہ اختیا رکرکے عوام کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔ بعدمیں مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات کی اور ارباب رحیم سے پیش آنے والے واقعے اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پیرپگاڑا نے اس موقعے پر کہا کہ نئی حکومت تین ماہ بھی نہیں چل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب رحیم پر اسمبلی میں تشدد کا انہیں ذاتی طور پر رنج ہوا ہے ۔