نئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اس سے قبل1988 میں بھی اس منصب پر رہ چکے ہیں،پی پی کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں

منگل 8 اپریل 2008 15:38

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08اپریل 2008 ) قائم علی شاہ کا تعلق خیر پور جیلانی خاندان سے ہے ان کے والد کا نام رمضان علی شاہ ہے وہ 1935ء میں خیر پور میں پیدا ہوئے اورابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی گریجویشن کرنے کے بعد کراچی میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور وکالت کے شعبے سے وابستہ ہوگئے 1967ء میں پیپلزپارٹی کی بانی قیادت کے ساتھ شمولیت اختیار کی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں1970ء میں وفاقی وزیر بنے بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں قائم علی شاہ 1988ء میں سندھ کے وزیر اعلی بنے 1990ء میں سندھ میں حزب اختلاف کے لیڈر رہے قائم علی شاہ چھ بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اور اپنی سیاسی زندگی میں تین بار جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :