لندن :ایم کیو ایم کے رہنماسلیم شہزاد کا ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے صاحبزادے کو فون، وکلا کےتشدد پر شدید افسوس کا اظہار

بدھ 9 اپریل 2008 12:25

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے صاحبزادے امجد خان نیازی کو فون کرکے ان سے ان کے والد پر لاہور میں وکلاء کی جانب سے تشدد پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ان کے والد پر ہونیو الا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ایم کیو ایم ہر فورم پر اس کے خلاف احتجاج بلند کرے گی۔امجد خان نیازی نے وکلا کےتشدد کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔