وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور شیر افگن نیازی کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کا حکم

بدھ 9 اپریل 2008 12:28

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دونوں واقعات کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں پیمرا ترمیمی بل دو ہزار سات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر وزراء اپنی وزارتوں کے حوالے سے ایکشن پلان پیش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں ذوالفقار بھٹو شہید کی پھانسی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے اسمبلی میں پیش کی جانے والی متوقع قراردادوں پر غور ہوگا۔ اس حوالے سے ہم بات کریں گے ون ورلڈ کے نمائندے اظہر فاروق سے۔۔ جی اظہر کیا تفصیلات ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی۔۔