وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سےکراچی میں‌ہنگامہ آرائی کا نوٹس

بدھ 9 اپریل 2008 18:49

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 ) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ہنگامہ آرائی ، فائرنگ کے واقعات اور ملیر بار کو نذر آتش کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے۔۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔۔ انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے انہوں کا کہنا تھا کہ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیراعلی سندھ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ حالات پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے اور شر پسندوں کو گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :