شریف برادران دن کے اجالے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ایوان صدر کسی سازش میں ملوث ہوتا تو سندھ میں پیپلزپارٹیکی حکومت نہیں بن سکتی تھی ۔ چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنمائوں کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 9 اپریل 2008 19:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 ) مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ شریف برادران دن کے اجالے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ایوان صدر کسی سازش میں ملوث ہوتا تو سندھ میں پیپلزپارٹیکی حکومت نہیں بن سکتی تھی ۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ قاف کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ سینٹل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بیرون ملک انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی انجمنوں کے عہدیداروں سے ملاقات کرے گی اور پاکستان میں سرکاری سطح پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کرے گی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نثار میمن نے کہا کہ سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی نے ارباب غلام رحیم پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ارباب غلام رحیم پر ہونے والے تشدد کے خلاف چاروں صوبوں میں احتجاجی کنونشن منعقد کئے جائیں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ارباب غلام رحیم اور ڈاکٹر شیر افگن پر ہونے والے تشدد میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے برداشت کی سیاست کی بات کی تھی لیکن اب حالت سب کے سامنےہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے شکر گزار ہیں کہ اس کی بدولت ان کے ساتھ ہونےو الے سلوک کے خلاف آواز بلند کی ۔