وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر شیر افگن خان اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پر تشدد اورکراچی میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمٰن کی پریس کانفرنس

بدھ 9 اپریل 2008 21:32

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 ) وفاقی وزیر اطلاعات شیر ی رحمان نےکہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر شیر افگن خان اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم پر تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیر ی رحمان نے کہا کہ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی کے واقعات کی تحقیقات اور امن و امان کے فوری قیام کے لئے صوبائی حکومت کو احکامات جاری کردئے ہیں۔ انہوں نے کہا مشیر داخلہ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ شرپسندعناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس مٰیں‌شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے