دنیابھر میں غذائی قلت کا خدشہ ہے، ترقی یافتہ ملک فصلوں کی ہنگامی پیداوار پر فوری توجہ دیں، عالمی بینک کے صدر رابرٹ زوئیلک کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 اپریل 2008 12:08

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) عالمی بینک نے دنیابھر میں غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈز اور عالمی بینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زوئیلک نے کہا کہ دنیا بھر میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ملکوں خصوصا امریکا ،جاپان اور یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک کو پچاس کروڑ ڈالر زکی امداد فراہم کرے جس کے ذریعے ترقی پذیر ملکوں کو دئیے جانے والے فنڈز میں اضافہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے صدر نے ترقی یافتہ ملکوں کے سربراہان کو فصلوں کی ہنگامی پیداوار پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں غریب عوام کی کل آمدنی کا آدھا حصہ صرف دو کلو چاول کے حصول پر خرچ ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اجناس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ترقی پزیر ملکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :