ایم کیو ایم سے بات چیت کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا، اتفاق ہوگیا تو ایم کیو ایم حکومت کا حصہ بن جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

ہفتہ 12 اپریل 2008 13:01

ایم کیو ایم سے بات چیت کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا، اتفاق ہوگیا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12اپریل 2008 ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوجائیگا۔ اگر بات چیت سے اتفاق ہوگیا تو وہ حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کا آج بھی وہی موقف ہے کہ کالا باغ ڈیم بنتا ہے تو سندھ متاثر ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ ہر صوبے میں پانی کے ذخیروں کے لئے ڈیم بننا چاہئے لیکن کسی ایک صوبے کو دوسرے پر حکمرانی نہیں چلانا چاہئے۔ ان کاکہنا تھا کہ نو اپریل کو ہونے والے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت سندھ اس سانحے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے عوام کے سامنے حقائق لائے گی۔ تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سا واقعے میں کون سی پارٹی ملوث ہے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں جہاں بھی امن و امان کی وجہ سے آپریشن کی ضرورت پڑی تو پولیس آپریشن کیا جائے گا