مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کے قیام کے بعد تبادلے اور تقرریوں کا سلسلہ جاری، شعیب سڈل آئی جی سندھ تعینات ، ایس ایس پی اسلام آباد سید کلیم امام کو وزیر اعظم کا چیف سیکورٹی افسر تعینات کردیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2008 15:59

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12اپریل 2008 ) مرکز اور صوبوں میں حکومتوں کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ شعیب سڈل کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ایس ایس پی سید کلیم امام کو وزیر اعظم کا چیف سیکورٹی افسر تعینات کیا گیاہے جبکہ حسن عباس نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ طارق لودھی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو مقرر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ احمد وقار کو سیکرٹری انوسٹمنٹ ڈویژن جبکہ ای ڈی فنانس سمیع سعید کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ثناء اللہ عباسی کو ڈی آئی جی لاڑکانہ مقرر کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :