سندھ پولیس کے ترجمان کی 90 سے پولیس نفری واپس بلانے سے متعلق وضاحت

پیر 14 اپریل 2008 20:13

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14اپریل 2008 ) سندھ پولیس کے ترجمان نے پیر کو بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کہ نائن زیرو سے تمام پولیس نفری واپس بلالی گئی ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو درکار نفری کی اشد کمی کے پیش نظر پولیس گارڈز کی تعیناتی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہتا ہے اور حالات کے مطابق پولیس کی نفری کو کم و بیش کیا جاتا رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس جائزہ عمل کے دوران سندھ پولیس نے حالیہ دنوں میں متعدد مقامات سے پولیس نفری کوواپس بلالیا ہے اور جہاں نفری کی ضرورت تھی وہاں مناسب نفری موجود رکھی گئی ہے اور جہاں تک نائن زیرو پر تعینات پولیس نفری کا تعلق ہے تو وہاں اس وقت بھی 20سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :