آصف علی زرداری ضمنی انتخابات میں بے نظیر کی نشست سے الیکشن لڑیں گے

منگل 15 اپریل 2008 13:11

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2008ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔وہ قمبر شہداد کوٹ قومی اسمبلی کے حلقہ207 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔ تین اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ وہ اس نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری 19اپریل کو لاڑکانہ پہنچیں گے اور 20 اپریل کو اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو جمع کروائیں گے جبکہ فریال تالپور آصف زرداری کی متبادل امیدوار ہوں گی ۔قمبر شہداد کوٹ میں حلقہ این اے 207 کی نشست پر بے نظیر بھٹو شہید الیکشن لڑ رہی تھیں لیکن ان کی شہادت کے بعد اس پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ۔یہ حلقہ بھٹو خاندان کا آبائی حلقہ کہلاتا ہے اور اس پر1988 سے لے کر 1997تک بے نظیر بھٹو شہید الیکشن لڑتی آرہی تھیں تاہم ان کی شہادت کے بعد اس نشست پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے تاہم اب آصف زرداری اس نشست پراپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :