گورنرسندھ تبدیل کرنے اور سٹی حکومت ختم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔۔متحدہ کے کارکن آزمائشوں اور امتحانات سے گزرنے کیلئے تیارہوجائیں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا جنرل ورکرز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب

منگل 15 اپریل 2008 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2008ء) ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے اور سٹی حکومت ختم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایم کیو ایم کے کارکنان آزمائشوں کے لئے تیار ہوجائیں، کراچی سمیت چار مقامات پر بیک وقت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کے بجائے اپنامثبت کرداراداکرے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت ایسارویہ اختیارکرے کہ جمہوریت کی گاڑی کا پہیہ چلتارہے ۔انکا کہنا تھا کہ کراچی کانام لے کردھمکی آمیزبیانات دیئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ متحدہ کے کارکن آزمائشوں اور امتحانات سے گزرنے کیلئے تیارہوجائیں، انھوں نے کہا کہ کارکنان کسی قسم کے جذباتی ردعمل کامظاہرہ نہ کریں ،انھوں نے کہا کہ دھمکیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا،یہ 1992کادورنہیں بلکہ 2008ہے ۔گولی اوربارودکی طاقت سے کوئی اپنی حکومت زیادہ دیرتک قائم نہیں رکھ سکتا۔