ٹنڈو محمد خان میں آباد گار شوگر مل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق ،ساٹھ زخمی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو مفت علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 17 اپریل 2008 12:06

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2008ء) ٹنڈو محمد خان میں آباد گار شوگر مل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس،امدادی ٹیموں کے رضاکاروں، علاقہ مکینوں کی مدد سے زخمیوں کو مقامی اسپتال اور حیدرآباد سول اسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں آبادگار شوگرمل کا سیکورٹی افسر اور وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان شگر مل واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :