ججز کی بحالی پر ڈیڈلاک پیدا نہیں ہوا، اعلان مری پر عمل ہوگا، رضا ربانی

پیر 21 اپریل 2008 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2008ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے معاملہ پر حکمران اتحاد کے درمیان کوئی ڈ یڈ لاک پیدا نہیں ہوا، اعلان مری پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ آج ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں تھے لیکن وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ججز کی بحالی پر حکمران جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا ڈیڈلاک پیدا نہیں ہوا اور اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے قرارداد کے مسودے کی تیاری کے حوالے سے کچھ معاملات کو حتمی شکل دی جانا باقی ہییہ کام باہمی صلاح مشورے سے منگل کو ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :