ملک میں سیاسی عمل کا آغاز ہو چکا ہے ،صد ر مشرف نے قوم سے صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا وعدہ پورا کر دیا ،گورنر پنجاب ،صدر مشرف صوبائی اور وفاقی حکومت کے آئینی اور قانونی صدر ہیں جو سب کا متفقہ فیصلہ ہے ،صوبائی وزراء کی حلف برداری تقریب میں صحافیوں سے گفتگو

منگل 22 اپریل 2008 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2008ء ) گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عمل کا آغاز ہو چکا ہے ،صد ر پرویز مشرف نے قوم سے صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا وعدہ پورا کر دیا ہے ،صوبائی اور وفاقی سطح پر اختیارات کی تقسیم کر دی گئی ہیں ،اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بھرپور جمہوری حکومت کا قیام عمل میں آگیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب میں صوبائی وزراء کی حلف برداری تقریب کے موقع پر گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے پوری حکومت منتخب ہونے والی اسمبلی کو بروقت منتقل کر دی ہے ،صدر پرویز مشرف صوبائی اور وفاقی حکومت کے آئینی اور قانونی صدر ہیں جو کہ سب لوگوں کا متفقہ فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آٹھ سالوں میں جمہوری نظام قائم رہا ہے اختلاف رائے کی اجازت تھی عوام اب میڈیا کے ذریعے ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں ۔ تمام منتخب اراکین اپنے عہدے اور اختیارات کو بھر پور طریقے سے لے رہے ہیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنے اختیارات کچھ کم کر دو ں ۔اب عملی طور پر عوام کیلئے کیا کرنا ہے کس تہذیب اور شائستگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہے ۔صدر پرویز مشرف نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اب ان لوگوں نے اپنی ذمہ داری کو فراغ دلی سے عوام کی خدمت کر کے ثابت کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :