سری نگر‘پولیس اور بھارتی فوج کا جھڑپوں میں دو مجاہدین کو شہید کر نے کا دعویٰ

جمعہ 25 اپریل 2008 12:32

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25اپریل 2008 ) پولیس اوربھارتی فوج کا جھڑپوں میں دو مجاہدین کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے راجوار ہندوارہ میں کل فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوان حزب المجاہدین کے 2 مجاہدین شہید ہوگئے۔ ایس او جی ہندوارہ اور21آر آر نے گزشتہ روز دوپہر راجوار ہندوارہ کے شاٹھی گام نامی گاؤں کو محاصرے میں لیا جس کے دوران وہاں موجود مجاہدین اور فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

طرفین کے مابین زبردست لڑائی ہوئی جس کے دوران حزب المجاہدین کے دو مقامی مجاہدین شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں غلام محی الدین عرف سجاد اور محمد رمضان ریشی عرف نذیر ہیں ۔ علاقے میں مارٹر گولوں کی بارش کی گئی جس کے نتیجے میں مکان میں آگ لگ گئی۔ دیر سے ملی اطلاع کے مطابق علاقے میں اس آگ کی لپیٹ میں 5رہائشی مکانات خاکستر ہوئے۔ دوسری جانب پولیس نے 2 اے کے رائفلیس’ 7میگزین ‘ دوپاؤچ اور ایک موپائیل سیٹ برآمد کرنے کا دعوای کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :