پولیس نے2من آٹا سمگلنگ پر دولاکھ کا کنو روک دیا

جمعہ 25 اپریل 2008 13:07

پھلروان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25اپریل 2008 ) امروز سائم موٹر وے انٹر چینج پر بھلوال سے اسلام آباد بذریعہ موٹر وے سٹور شدہ یخ ٹھنڈا مالٹا سے بھرا ٹرک جس کے ٹول میں صرف 2من آٹا جو کہ ڈرائیور اپنے بچوں کے کھانے کے لئے لے جارہا تھا فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت تھانہ پھلروال بند کردیا جس سے لاکھوں روپے مالیتی کنو برآمد کوالٹی اس تیز دھوپ میں خراب ہونے کا اندیشہ ہے جس سے لاکھوں کا نقصان ہے مالک کنو ،ٹرک نمبری پشاور سی 9111سے دوسرے ٹرک میں منتقل کرکے مالٹے کو بچانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہیں اورٹرک ڈرائیور گل اور کنڈیکٹر شاہد اقبال پٹھان کے خلاف درج کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :