فلسطینیوں کی تجارت اور نقل وحمل پر پابندی، فلسطین کو دیئے جانے والے اربوں ڈالر کامعیشت پر اچھا اثر نہیں ہوا، عالمی بینک

پیر 28 اپریل 2008 12:25

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2008ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے فلسطین کو دیئے جانے والے اربوں ڈالر کا اس کی معیشت پر بہت اچھا اثر نہیں ہورہا ہے کیونکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی تجارت اور نقل وحمل پر پابندی عائد کر رکھی ہے عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں عطیہ دینے والے ممالک سے کہا کہ دسمبر میں فلسطین کو سات ارب 70کروڑ ڈالر کی مدد دیئے جانے کے باوجود غزہ پٹی میں 2008 میں فی کس آمدنی میں تبدیلی نہیں آئے گی اگر چہ کم بھی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :