لاپتہ افراد کے لواحقین کو وزیر اعظم سے ملوادیا گیا ہے ، وزارت داخلہ کمیٹی بہت جلد رپورٹ پیش کرے گی ، رضا ربانی

بدھ 30 اپریل 2008 17:39

اسلا آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30اپریل 2008 ) سینیٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو وزیر اعظم سے ملوادیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کی کمیٹی بہت جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی ضمانت کیلئے اخترمینگل کے خلاف مقدمات میں سندھ حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈاکٹر اسماعیل بلیدی نے نکتہ اعتراض پر کیے گئے سوال کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ لاپتہ افراد کامعاملہ سینیٹ کی ہیومن رائس کمیٹی میں اٹھایا گیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو ملاقات کرنے کے بعد انہیں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملوایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ معاملہ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا جس پر ایک کمیٹی اس کودیکھارہی ہے اوربہت جلد ایک رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کروالیا جائے گا لیکن ان افراد کو تلاش کرکے ان کے لواحقین اور وکیل سے ملاقات کروائی جائے گی اور اگر ان پر کوئی جرم عائد ہے تو اس کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کے خلاف تمام کیسز ختم کردیے ہیں اور سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ اگر اخترمینگل ضمانت کیلئے درخواست دیتے ہیں تو اس کی مخالفت نہیں کرینگے۔