سرینگر‘پولیس کا حزب المجاہدین کے دو مجاہدین کو گرفتار کرنے کا دعوی

جمعرات 1 مئی 2008 12:44

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01مئی2008 ) پولیس نے ہندوارہ اوربٹہ مالو سرینگر سے حزب المجاہدین کے 2 مجاہدین کو اسلحہ ا ورگولہ بارود سمیت گرفتارکر نے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ہندوارہ کے پرنگرو گاؤں میں 30آر آر کے ہمراہ تلاشی کارروائی کے دوران جاوید احمد بٹ ولد محمد عبداللہ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جاوید احمد حزب المجاہدین کا مقامی تربیت یافتہ ہے اور وہ حال ہی میں گرفتار کئے گئے حزب ضلع کمانڈر مشتاق احمد ملہ عرف فرقان کا قریبی ساتھی تھا۔

(جاری ہے)

ایک 9mmپستول ، 6گولیوں کے راؤنڈ، ایک ریڈیوسیٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ ادھر شیخ داؤد کالونی بٹہ مالو سرینگر میں پولیس نے چھاپے کے دوران اعجاز احمد ملک عرف یونس عرف شاہنواز ساکن ڈلی پورہ پلوامہ کو گرفتارکرلیا جو پولیس کے مطابق حزب المجاہدین کا سرگرم مجاہد تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد ملک کی تحویل سے ایک اے کے 47رائفل، ایک میگزین اور گولیوں کے 27راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء فوج کی 17پیرا نے کلاروس کپوارہ کے راشن پورہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 20یو بی جی ایل گرینیڈ ، 20ہتھ گولے اور750اے کے راؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :