جرمنی، یوم مئی کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، متعددافراد گرفتار

جمعرات 1 مئی 2008 17:45

برلن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01مئی2008 ) جرمنی میں یوم مئی کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے۔ جرمنی کے شہر برلن اور ہیمبرگ میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے جرمنی کے مشہور موپارک میں یوم مئی پر جلا یا جانے وال آگ کا الاوٴ بجھادیا۔

(جاری ہے)

رات گئے شروع ہونے والی ان جھڑپوں کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ سینکڑوں نو جوانوں نے پولیس پر پتھراوٴ کیا اور قریبی بینک کے شیشے توڑ دیئے ۔ برلن پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوانوں نے شراب نوشی کرکے ہنگامہ آرائی کی، اس الزام میں متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ جرمنی میں 1987 سے ہر سال یوم مئی کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :