عالمی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کیلئے دوسرا بہترین ملک قرار دیدیا

جمعرات 1 مئی 2008 20:28

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2008ء) پاکستانی حکومتوں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دی جانے والی سہولتوں ، ٹیکسز کی چھوٹ، 100 فیصد منافع کی بیرون ملک منتقلی اور کاروباری لائسنس کے با آسانی اجراء کے باعث عالمی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کیلئے دوسرا بہترین ملک قرار دیا ہے۔ اور پاکستان کا شمار دنیا کے 178 ممالک میں سے 76 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے اپنی رپورٹ 2008 میں کاروبار جاری کی ہے رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں کاروبار کیلئے پاکستان دوسرا بہترین ملک ہے ۔ پاکستان کو یہ پوزیشن کاروبار کرنے میں آسانی، لائسنس کے حصول ، سرمایہ کاری، کیلئے محفوظ پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کی بنیاد پر ملی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی حکومت نے آئی ٹی سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے 2013 تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہوئی ہے اور 100 فیصد شرح منافع کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کا کمپنیوں کی جانب سے جہاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تھا وہیں یہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں اپنا 100 فیصد منافع پاکستان سے باہر منتقل کرتی رہیں ہیں۔ جس کے باعث یہ کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کے تقریباََ برابر رقومات پاکستان سے باہر منتقل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :