قبائلی علاقوں میں جاری امن معاہدے پر امریکہ کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔حسین حقانی

جمعرات 22 مئی 2008 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2008ء) امریکہ کے لیے نامزد پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو عسکریت پسندوں کے ساتھ امن معاہدوں پر کچھ تحفظات ہیں لیکن ان تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی کیونکہ اس کی خاطر پیپلز پارٹی کی قائد بینظیر نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات اور قبائلی علاقوں میں مفاہمتی عمل عالمی دباو کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں اور حکومت ان کے مسائل حل کر کے وہاں امن قائم کرنا چاہتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججز مری معاہدے کے تحت بحال ہوں گے اور جلد آئینی پیکج عوام کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :