آئینی پیکج پر غور----قاضی حسین احمد نے ایک کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 4 جون 2008 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2008ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدنے آئینی پیکج پر غور کرنے کے لیے چوہدری رحمت الٰہی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی آئینی پیکج کا شق وار جائزہ لے گی اور اس پر رائے ترتیب دے گی ۔ کمیٹی کے ارکان میں جماعت اسلامی کے نائب امراء پروفیسر غفور احمد ، پروفیسر خورشید احمد ، پروفیسر محمد ابراہیم ، لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل سید منور حسن اور حافظ عبدالرحمن انصاری ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔