لاکھوں غریب ترین افراد فاقہ کشی کے دہانے تک پہنچ گئے ،15 سے20 ارب ڈالر صرف ہوں گے ۔اقوام متحدہ

جمعرات 5 جون 2008 12:49

روم (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جون2008 ) اقوام متحدہ کے کہا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مقابلے کے لیے، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں غریب ترین افراد فاقہ کشی کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں،15 سے20 ارب ڈالر صرف ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن گی مون نے گزشتہ روز روم میں خوراک کی عالمی سربراہی کانفرنس میں مندوبین کو بتایا کہ یہ رقم خوراک کی پیداوار میں اضافے کے لیے درکار ہے۔

اس کانفرنس سے عالمی بینک کے صدر رابرٹ زوئلک نے بھی خطاب کیا جنہوں نے ملکوں سے تجارتی رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی رکاوٹیں کئی اشیائے صرف کی قیمتوں میں تیزترین اضافے کا ایک سبب ہیں ۔ اسی اثناء میں عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ نے کہا ہے کہ نئے عطیات سے ادارے کو 60 سے زیادہ ملکوں کے لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

خوراک کے عالمی ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوزے شیران نے کہا ہے کہ ادارہ ہیٹی ، افغانستان، صومالیہ، ایتھوپیا اور کینیا سمیت متعدد بری طرح متاثرہ ملکوں میں بھوک ختم کرنے کے سلسلے میں اضافی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر استعمال کرے گا۔ روم میں سفارت کار خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس بارے میں بھی گفتگو کا ارادہ رکھتے ہیں کہ کس طرح عالمی حدت خوراک کے امور پر اثر انداز ہوگی۔ روم میں قائم اقوام متحدہ کا خوراک و زراعت کا ادارہ اس تین روزہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :