کچھ عناصر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرکے وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ قائد ایوان رضا ربانی کا سینیٹ‌میں‌بیان ، بی این پی مینگل گروپ کے سینیٹر ثنا اللہ بلوچ احتجاجا سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ۔ (اپ ڈیٹ 2)

جمعہ 6 جون 2008 16:22

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جون2008 ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے ثنا اللہ بلوچ نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کےباعث احتجاجا سینٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ثنا اللہ بلوچ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اور صوبے کے تمام مسائل حل کئے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرکے وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سینیٹ میں زندگی بچانے والی ادویہ کی قیمتوں کے حوالے سے بحث کے دوران کامل علی آغا کے ریمارکس پر سینیٹر الیاس بلور اور دیگر ارکان نے زبردست احتجاج کیا ۔جبکہ وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر بھی حزب اختلاف نے شدید احتجاج کیا گیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمن نے سینٹ میں بیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران حکومت نے 670.26ملین ڈالر کی ادویات درآمد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتیں بھارت کی بہ نسبت پاکستان میں سستی ہیں۔