جماعت اسلامی نے لانگ مارچ میں شرکت کا شیڈول جاری کردیا

اتوار 8 جون 2008 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2008ء) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی فرید پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن وکلاء کے ہمراہ نو جون کو کراچی کے مختلف علاقوں سے شامل ہوں گے جبکہ اندرون سندھ سے دس جون اور پنجاب سے گیارہ جون کو کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے کارکنوں کی لانگ مارچ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں لانگ مارچ کے روٹس پر وکلاء استقبالیہ کیمپ بھی قائم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :