پاکستان اسامہ بن لادن کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ملتے ہی حملہ کردے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی

جمعرات 12 جون 2008 22:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2008ء) امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ جیسے ہی اسامہ بن لادن کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات ملی پاکستان اس پر حملہ کردے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو واشنگٹن میں دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر معلومات کا تبادلہ کیا جائے تو پاکستان امریکا پر ہونے والے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے میں تعاون کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کیلئے مزید تعاون کی ضرورت ہے ۔حسین حقانی نے مزید کہا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کی انٹیلی جنس سروسز کے درمیان اختلافات یا اعتماد کے فقدان کو ختم ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبر دوہزار ایک کے بعد متعدد پاکستان نے متعدد سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کی۔ مہمند ایجنسی میں امریکی فوج کی بمباری سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن پاکستان اسے دشمن کی کارروائی نہیں سمجھتا۔