Live Updates

پاکستان خطرناک بحرانوں میں مبتلا ہے اسے سچ بول کر ہی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے، امریکہ کو خطرہ ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری آگئے تو لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھیں گے ، آصف زرداری نے پالیسی تبدیل نہ کی تو کرپشن کیسز کو عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا،اے پی ڈی ایم کی قومی کانفرنس سے قاضی حسین احمد،عمران خان، محمود خان اچکزئی اور دیگر کا خطاب۔اپ ڈیٹ

بدھ 18 جون 2008 20:23

اسلام آباد (اُ ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2008ء) پاکستان خطرناک بحرانوں میں مبتلا ہے اسے سچ بول کر ہی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے، آج دنیا بھر سے الزامات لگائے جا رہے ہیں سب کو متحدہوکر جواب دینا ہوگا، امریکہ کو خطرہ ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری آگئے تو لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھیں گے ، آصف زرداری روز عدلیہ کے حق میں بیان دیتے ہیں لیکن تجاویز ان کے خلاف دیتے ہیں آمر کا حلف اٹھانے والوں کو برقرار رکھنے کی باتیں کی جاتی ہیں، آصف زرداری نے پالیسی تبدیل نہ کی تو کرپشن کیسز کو عوام کے سامنے پیش کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ (اے پی ڈی ایم) کے زیراہتمام منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے کیا۔

(جاری ہے)

قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ڈی ایم کے کنوینر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان انتہائی خطرناک بحرانوں میں مبتلا ہے ہر پاکستانی سے درخواست ہے کہ مل بیٹھ کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے ملک پر ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے، دہشت گردوں کی سرپرستی، مطلوب افراد کی موجودگی اورہمسایہ ممالک میں مداخلت کے الزامات لگ رہے ہیں پاکستان کو سچ اور سچ سے بچا سکتے ہیں اے پی ڈی ایم کا فوج کے سیاسی مداخلت کے خاتمے، آئین کی بحالی اور آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت صاف شفاف انتخابات کے عدلیہ کی بحالی کے چار نکات پر مکمل اتفاق ہے ساٹھ سال میں وہ ملک نہ بنا سکے جس کا تقاضا ہے آج اختلافات نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہو چکے ہیں فاٹا اور بلوچستان میں فوج کشی ہورہی ہے قومی کانفرنس میں بحرانوں کا حل نکالا جاسکتا ہے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ بحرانوں کی نشاندہی پر ہمیں امریکی ایجنٹ نہ کہا جائے پاکستان میں امریکی موجودگی کے مخالف ہیں لیکن امریکہ کو اسلامی دنیا نے سپورٹ دی عراق کی تباہی میں اسلامی ممالک امریکہ کے ساتھ ہیں اسلامی ممالک نے امریکہ سے کہا کہ عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دو کس اسلامی ملک میں ڈکٹیٹر نہیں ہے ایران کو غلطی کا احساس ہوا ہے کہ عراق میں بیرونی جارحیت کی حمایت کر کے غلطی کی عوام سے وعدہ کر نا ہوگا کہ قوموں کا حق تسلیم کیا جائے ہمیشہ یہ ملک ملک زندہ باد رہے گا وقت بہت تھوڑا ہے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ امریکہ کے خلاف روس چین سے مدد نہیں لینی چاہیے خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا امریکہ کو رپورٹس دی گئیں کہ القاعدہ افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان پر قبضہ کر نا چاہتا ہے اے پی ڈ ی ایم امید کی آخری کرن ہے دفاعی آئینی کمیٹیاں بنا کر ایک اور قومی کانفرنس منعقد کر کے بحرانوں کے حل تجویز کئے جائیں وکلاء کی تحریک کوبچانا ہے اس کو ہر قسم کی سپورٹ دے کر مثبت جذبوں میں تبدیل کر نا ہے وکلاء اور سیاسی جماعتیں مل کر تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں یہ تحریک ایک شخص کے خلاف نہیں ہے آئینی سوالات حل کرنا ہونگے پرویز مشرف کو تو جانا ہوگا گو مشرف گو سولہ کروڑ عوام کا نعرہ بن گیا ہے پرویز مشرف کا جانا ٹھہر گیا ہے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہاکہ قومی کانفرنس کا مقصد اے پی ڈی ایم کے مقاصد جن پر عمل کر نے سے ملک ٹھیک ٹریک پر چلے گا کا جائزہ لینا ہے فوج آئین کے مطابق اپنا کر دار ادا کرے پارلیمنٹ کی بالادست کو تسلیم کیا جائے تو ملک دستور کے مطابق چل سکے گا آئین قومی میثاق ہے نظریاتی ملک ہے اللہ کی حاکمیت قرآن و سنت کی پابندی کو آئین کے تحت تسلیم کیا گیا ہے سب کا اتفاق ہے کہ اسلامی نظریے کی بنیاد پر ملک کو چلائیں گے صوبوں کو خود مختاری حاصل ہوگی عدلیہ آزاد ہوگی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا اسلامی اصولوں کے مطابق خواتین کو معاشرے میں امتیازی مقام ملے گا باقی ماندہ پاکستان کو متحدرکھنا چاہتے ہیں دستور اپنی اصل شکل میں موجود ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دستور کو بارہ اکتوبر 1999ء سے پہلے کی پوزیشن میں بحال کیا جائے وفاقی آئین کے بجائے اسے صدارتی آئین بنا دیا گیا ہے فوجی مداخلت کے راستے کو بند کر نے پر ویز مشرف کے استعفیٰ تمام جماعتوں کے اشتراک سے خود مختار الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سب کا اتفاق تھا ، نواز شریف نے وطن آنے کے بعد کہا تھا کہ پرویز مشرف کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہیں لینگے ، ملک میں آزادانہ انتخابات نہیں ہونگے ، کسی ڈیل کے نتیجے میں انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کی وجہ سے ملک بند گلی میں ہے اور ساسی جماعتوں کے انتخابی منشور کو فراموش کردیا ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، صوبائی خود مختاری کیلئے منافقت کو چھوڑ کر آئینی اصولوں کے مطابق ملک کو چلایا جائے ، قومی خود مختاری اور آزادی کا تحفظ ہی ہمارا فرض ہے ، پوری دنیا میں خود مختاری آزادی کو چھیننے اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا امریکا جو پاکستان کے ہر ادارے میں مداخلت کو اپنا حق سمجھتی ہے پوری دنیا میں خطرات اور اور فساد امریکی مہم جوئی کا نتیجہ ہے ، قاضی حسین احمد نے کہا کہ سچ بحرانوں کا علاج ہے ، امریکا غاصب اور ظالم ہے ، پاکستانی قوم کو ظلم کی مزاحمت کرنی چاہیئے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کا سب سے بڑا جرم یہی ہے کہ وہ امریکا کے سامنے سرنگوں ہوتے ہوئے خود مختاری و آزادی سے دستبرداری ہوگئیں ، بلوچستان اور سرحد کو گیس اور بجلی کی عدل واصناف کے مطابق رائلٹی ملنی چاہیئے ، صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئیے ، پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ججز بحال کرے ، امریکا کو خطرہ ہے کہ چیف جسٹس بحال ہو کر لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھے گا ، قاضی حسین احمد نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری لاپتہ افراد کے وکیل بن گئے ہیں ، پاکستان امریکا کا عقوبت خانہ ہے اپنے لوگوں کو ایجنسیوں نے پکڑ کر امریکا کے حوالے کیا یہ اسلام آباد میں بھی ہو رہا ہے ، عقوبت خانوں میں امریکیوں کی موجودگی میں پوچھ گچھ کی جاتی ہے ، سپریم کورٹ یہی پوچھ رہی تھی امریکا کی سوچ میں عدلیہ کا یہ جرم ہے لاپتہ افراد کی بازیابی قومی مطالبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر بریگیڈ کے حملے کا کیا جواز تھا مدرسہ خون سے رنگین کردیا گیا ، حکومت بتائے کسی ایک دہشت گرد کو پکڑا گیا ، لال مسجد آپریشن پرویز مشرف کے جرائم میں ایک بڑا جرم ہے آزاد عدلیہ سے خطرہ تھا کہ وہ لال مسجد کا پوچھے گی ، اسی لئے چیف جسٹس کوہٹایا گیا ، عوام بارہ مئی کے قتل عام کے ذمہ داران کا پوچھتے ہیں ، جسے پرویز مشرف نے عوامی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ، اکبر بگٹی پاکستان کیلئے خطرہ نہیں تھے ، قومی کانفرنس ججز کی بحالی ، لاپتہ افرادکی بازیابی ، دستور کی بحالی ، اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقات ، وزیرستان آپریشن سانحہ بارہ مئی ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کے خاتمے کے مطالبے اٹھنے چاہئیں امریکا ایٹمی صلاحیت، اسلامی نظریے ختم کرنے کے درپے ہے عوام کو اے پی ڈی ایم سے توقعات ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ انتخابی بائیکاٹ درست فیصلہ تھا ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری دیگر ججز کی بحالی ، پرویز مشرف کی رخصتی دونوں مسائل انتخابات سے حل ہو جاتے تو ملک میں یہ بحران نہ ہوتے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے انتخابات بائیکاٹ کی قرارداد منظور کی تھی یہی وجہ ہے کہ اے پی ڈی ایم نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ملک کو ہمیشہ سیاسی جماعتیں قیادت دیتی ہیں ، میر جعفر اور میر صادق نے حقیقی قیادت کو سامنے آنے سے روکا اگر وکلاء کی جدوجہد نہ ہوتی تو بینظیر بھٹو اور نواز شریف پاکستان نہ آسکتے ، ان کی جماعتیں ق لیگ میں بیٹھی ہوتیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت نے قوم کو مایوس کیا ، لانگ مارچ پر وکلاء کو مبارکباد دیتے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک جو پاکستان کی تحریک ہے پاکستان میں جنگل کا قانون ہے وزیرستان اور بلوچستان میں فوج کشی ہوئی ، اسلام آباد میں 900 ارب کا جی ایچ کیو بن رہا ہے بجٹ کے موقع پر پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں ہو رہی ہے ، تعلیم کیلئے صرف دو فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے ، ہتھیاروں پر اخراجات سے ملک کو نہیں بچایا جاسکتا ، حقیقی جمہوریت آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے ، ملک اپنے فیصلوں میں خود مختارہے ، عوام تبدیلی کیلئے تیار ہیں ، مشکل یہ ہے کہ منافقت کی انتہاء ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ منافقوں کو بے نقاب کیا جائے ، دشمن کی پہچان کرنا ہوگی ، آصف زرداری روز عدلیہ کی آزادی کے بیانات دیتے ہیں مگر تجویز عدلیہ کی بربادی کی دی جاتی ہے ، ایسے ججز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے اپنی عدلیہ سے غداری کرتے ہوئے ایک آمرسے حلف لیا انہوں نے کہا کہ آئینی پیکیج ڈرامہ اور دھوکہ ہے ، الٹی میٹم دینا چاہیئے روڈ میپ کے تحت آخر میں سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں کرپٹ عناصر آزاد عدلیہ نہیں چاہتے واضح کیا جائے کہ اگر عدلیہ بحال نہیں کی جاتی تو آصف زرداری کی کرپشن کے تمام مقدمات قوم کے سامنے بے نقاب کردینگے ، یہ کیسز ہمارے پاس موجود ہیں ، آصف زرداری کے مقدمات معاف کرنے کیلئے حکومت نے پچاس کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اربوں روپے کی کرپشن کی باہر سے آ کر یہ دو نمبر لوگ حکومتی عہدوں پر بیٹھ گئے ہیں ، مخدوم امین فہیم جیسے اہل لوگ الگ ہو کر بیٹھے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات