پاک بھارت میچ سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فاسٹ بولر ز کو اہم ٹپس سے نوازا

جمعرات 26 جون 2008 18:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26جون2008 ) پاکستان اور بھار ت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی فاسٹ بولر ز کو اہم ٹپس سے نوازا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم میں سابق کپتان سے ٹپس حاصل کر نے والوں میں فاسٹ بولر عمر گل‘ سہیل تنویر اور راؤ افتخار انجم شامل تھے ۔104ٹیسٹ میچز میں 414اور356ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ریکارڈ 502وکٹیں حاصل کر نے والے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں ایشیا کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے ایک ٹی وی چینل کے ساتھ کمنٹری میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :