بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے ہرادیا، سری لنکا کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کو شکست

جمعرات 26 جون 2008 23:59

بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے ہرادیا، سری لنکا کے ..
کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2008ء) ایشیا کپ میں عمرگل اور شعیب ملک کے زخمی ہونے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دیدی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر 299رنز بنائے ،شعیب ملک 125رنز بناکر مسلز پل ہونے کے سبب ریٹائرہوگئے ،یونس خان نے 59 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اننگز کے دوران فاسٹ بولر عمرگل صرف آٹھ گیندیں کرانے کے بعد زخمی ہوکر میدان سے چلے گئے ۔

سہواگ اوررائنا نے دوسری وکٹ کیلئے ایشیاکپ کی ریکارڈ شراکت میں 198رنز بنائے ، سہواگ نے 119 اور رائنا نے 84رنز بنائے ۔بھارت نے 42اوورز میں 4 وکٹ پر 301رنزبنا کرچھ وکٹ سے فتح پائی۔لاہور میں گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے یواے ای کو 142رنز سے ہرایا۔ سری لنکا نے نووکٹ پر 290رنز بنائے ،یواے ای کی پوری ٹیم36.3اوورز میں 148رنز بناکرآوٴٹ ہوگئی۔سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے بائیس رنز کے عوض 5 وکٹ لئے ۔