کرینہ کپور بھارت کی50 بااثر خواتین میں جگہ بنانے میں کامیاب

جمعہ 27 جون 2008 12:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27جون 2008ء) بالی وڈ کے فلمی شائقین کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی کرینہ کپور بھارت کی پچاس با اثر خواتین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میگزین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کرینا کے ساتھ دیگر بالی وڈ داکارائیں ایشوریا رائے،پریٹی زنٹا،کترینا کیف،ایکتا کپور،فرح خان اور میرا نیر شامل ہیں۔میگزین نے کسی ایک شخصیت کو پہلا یا دوسرا نمبر نہیں قرار دیاتاہم میگزین پر کرینا کپور کی تصویر ہی آویزاں کی گئی ہے۔دیگر شخصیات میں سونیا گاندھی،ثانیہ مرزا،برکھا دت اور نیتا امبرانی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :