وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی ہم منصب پر ناب مکھر جی کے درمیان مذاکرات جاری ، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر متناز عہ امور پر بات چیت ہو رہی ہے

جمعہ 27 جون 2008 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2008ء) نئی دہلی کے حیدرآباد ہاوٴس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر متناز عہ امور پر بات چیت ہو رہی ہے ۔ مذاکرات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے مختصر گفتگو کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی پہلی مرتبہ بہ حیثیت وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پہچننے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کے دوران خطے میں امن و امان، خوش حالی اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تنازعات کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مزاکرات میں بھارتی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت ہوگی ۔ان کا کہنا تھاکہ وہ کشمیری لیڈروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کر یں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے بھی آج ملاقات متوقع ہے جبکہ کل وہ کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور اپوزیشن لیڈر ایل کے ایڈوانی او ر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے بھی ملاقاتیں کریں گے