بھارتی فلم ساز یش راج فرانسیسی ایوارڈ کیلئے منتخب

ہفتہ 28 جون 2008 12:04

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28جون 2008ء) بالی وڈ میں رومنیٹک فلم سازوں کا نام لیا جائے گا تو سرفہرست نام یش راج کا ہوگا ۔یش راج کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیاب ترین فلمسازوں میں کیا جاتا ہے اور زیادہ تر رومانوی کامیاب فلموں کے پیچھے یش راج چوپڑا کا ہاتھ ہے۔ کنگ آف رومانس یش چوپڑااب تک چالیس فلمیں بنا چکے ہیں اور ان کی تمام فلموں نے باکس آفس میں پذیرائی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی تمام کامیاب فلموں کی بنا پر یش راج کو بھارت میں تخلیقی فلمساز کہا جاتا ہے۔لا تعداد ایوارڈز یش راج چوپڑا کی کامیاب فلموں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یش چوپڑا کی بھارتی فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں فرانس نے یش چوپڑا کو فرانس کا سب سے زیادہ اعلیٰ ترین ایوارڈ” آفیسر ڈی لا لیجن ڈی ہونیر “ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے یہ ایوارڈ مرحوم ستیاجیت،لتا منگیشکر،امیتابھ بچن اور دیگر بھارت کی مشہور شخصیات کو دیا جا چکا ہے ۔ یش راج کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد پانچ جون کوپیرس میں فرانس کے سفارت خانے میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :