سرینگر، بھارتی فورسز کا دومجاہدین کو شہید کر نے کا دعویٰ ، جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک

ہفتہ 28 جون 2008 14:09

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28جون2008 ) مقبوضہ وادی میں کنگن کے ایک مضافاتی جنگلی علاقے میں فوج  پولیس اورمجاہدین کے درمیان جھڑپ میں دومجاہدین شہید اور ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کنگن کے کاچہ پتھری نامی جنگلی علاقے میں 24راشٹریہ رایفلز اور پولیس ٹاسک فورس نے علاقے کو معاصرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے دو مجاہدین کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا ہے پولیس کے مطابق ہی جوابی کارروائی میں جھڑپ کے دوران فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا -