عسکریت پسندپاک بھارت تعلقات کے لیے بڑا خطرہ ہیں،آصف زرداری

ہفتہ 28 جون 2008 14:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2008ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت خوشگوار تعلقات کے لیے سب سے بڑا خطرہ عسکریت پسندہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں تہلکہ میڈیا گروپ کے تحت پاک بھارت تعلقات پر منعقدہ کانفرنس میں اپنے تحریری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح تنازعات نہیں تجارت ہے ۔دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کو عسکریت پسندوں کے اثراورتسلط سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا جائے ۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے عسکریت پسندوں اور دیشتگردوں کا خاتمہ کرکے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :