سرینگر میں کشمیریوں کی احتجاجی ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے رہنما یٰسین ملک سمیت پندرہ سے زائد افراد زخمی ۔ حریت کانفرنس کانفرنس کے دفتر پر سکیورٹی فورسزکاحملہ

ہفتہ 28 جون 2008 16:17

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2008ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں کشمیریوں کی احتجاجی ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے رہنما یٰسین ملک سمیت پندرہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان سمیت پانچ رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا گیاہے ،ادھر بھارتیسکیورٹی نے حریت کانفرنس کانفرنس کے دفتر پر حملہ کردیا ہت تاہم اس حوالے سے مذید تفصیلات معلوم نہں ہو سکی ہیں۔

(جاری ہے)

سرینگر میں وسیع سرکاری اراضی مندر کے لیے امرناتھ شرائن بورڈ کو فرخت کرنے کے خلاف احتجاج چھٹے دن بھی جاری رہا ۔ ۔رپورٹس کے مطابق سری نگر میں دکائیں،دفاتر اور بینک بند رہے اور ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق زمین کے تنازع پر جاری احتجاج میں اب تک تین افراد شہیداور پانچ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھرپلوامہ میں پولیس نے احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔حکام نے علاقے میں چار سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے ۔