پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان تین روزہ مزاکرات کے پہلے روز بات چیت مکمل، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات اور غلطی سے سرحد پار کرجانے والے افراد کی فوری واپسی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال۔اپ ڈیٹ

ہفتہ 28 جون 2008 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2008ء) پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان تین روزہ مزاکرات کے پہلے روز بات چیت مکمل ہوگئی۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بات چیت میں غلطی سے سرحد پار کرجانے والے افراد کی فوری واپسی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل واہگہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی بی ایس ایف ۔جی ایس ورک کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب بریگیڈیئر قیصر خان ترین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فوج پر فائرنگ کا معاملہ مزاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔