سوات میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے نزدیک بم دھماکہ۔دوسیکورٹی اہلکار جاں بحق،پانچ زخمی۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2افراد ہلاک،رونیال میں کرفیونافذ

اتوار 29 جون 2008 12:53

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2008ء) سوات کے علاقے رونیال میں گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قافلے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار شکیل عمران نائیک اور غلام عباس شہید ہوگئے ،جبکہ پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی اور رونیال اور گردونواح میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھر مٹہ کے علاقے حسین پوڑہ میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے پرویز اور قاسم نامی شہری جاں بحق ہوگئے ۔مینگورہ کے علاقے قمبر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے نو کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا۔