اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی شہید ، دو زخمی

پیر 30 جون 2008 11:50

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 30جون 2008ء) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نو جوان شہید اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ مغربی کنارے کے قریب ہیبرون کے گاوٴں بیت عمر میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

نو جو ان کی تدفین میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس مو قع پر مشتعل لوگوں نے اسرائیلی فوج پر پتھر برسائے۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے ربر کی گولیا ں برسائیں جس سے دوفلسطینی زخمی ہو گئے ۔ ادھر فلسطینی مجا ہدین نے اسرائیل پر دو راکٹ داغے تاہم راکٹ غیر آباد علاقے میں گر نے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔