طالبان کے پاس پشاور پر قبضے کی طاقت نہیں ،قاضی حسین

پیر 30 جون 2008 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 30جون 2008ء) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ طالبان کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ وہ پشاور پر قبضہ کر سکیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ پشاور پر طالبان کے قبضہ کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں? ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پشاور کو کوئی خطرہ نہیں اس حوالے سے امریکہ کو پاکستان میں?مداخلت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ غلط خبروں سے ملکی معیشت برباد اور اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا سیلاب روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے ۔