ستر کلفٹن پر بھٹو خاندان کا اہم اجلاس، پیپلز پارٹی کے بانی ارکان اوربھٹو خاندان کے نوجوان ملکر پارٹی پر کیے گئے قبضے کو ختم کرائیں گے ، ممتاز بھٹو کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 3 جولائی 2008 10:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جولائی 2008ء) کراچی میں ستر کلفٹن پر بھٹو خاندان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز بھٹو، شاہ نواز کی بیٹی سسی بھٹو ، فاطمہ بھٹو اور دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ارکان اوربھٹو خاندان کے نوجوان ملکر پیپلز پارٹی پر کیے گے قبضے کو ختم کرائیں گے اور بھٹو ازم کو ہر حالت میں زندہ رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ چند روز قبل ان کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم سے غلام مصطفی جتوئی کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں امین فہیم کے ساتھ اس بات پراتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی پرسے قبضہ ختم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ نواز کی بیٹی سسی بھٹو اور مرتضی بھٹو کی بیٹی فاظمہ بھٹو ہفتے کے روز لاڑکانہ آئیں گیں جہاں ان سے اس سلسلے میں مزید گفتگو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :