چنیوٹ---پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ‘دو ڈاکو ہلاک‘ایک زخمی

جمعہ 4 جولائی 2008 11:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4جولائی 2008ء) چنیوٹ کے علاقہ چوکی واسا تھانہ صدر چنیوٹ میں ڈیڑ ھ گھنٹہ تک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو خطرناک اشتہاری ڈاکو جعفر ترکھان اور عمر دراز ترکھان پولیس مقابلہ میں پار کر دیئے‘جبکہ ایک ڈاکو شہباز کالر و شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا اور ایک خطرناک اشتہاری ڈاکو عمران عرف مانی جپہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے تھانہ صدر چنیوٹ کے علاقہ چوکی واسا میں چار خطرناک اشتہاری جعفر ترکھان سکنہ موضع عدلانہ جپہ بھوانہ‘ عمر دراز ترکھان سکنہ لنگرانہ‘ عمران عرف مانی جپہ جو بدنام اشتہاری ملزم جیدی مرحوم جپہ کا خالہ زاد بھائی ہے اور شہباز کالرو عرف طوطی ڈکیتی کی غرض سے ناکہ لگا کر بیٹھے تھے کہ چوکی واسا کے قریب ایلیٹ فورس کی گشتی گاڑی پر فائرنگ کر دی تو اس دوران ایڈیشنل ایس پی جھنگ میں ا محببو رشید بھی آگئے اور انہوں نے چنیوٹ لنگرانہ اور بھوانہ کی پولیس کو بلا لیا اس طرح ڈیڑھ گھنٹہ تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا آحر کار پولیس نے دو ڈاکوؤں جعفر ترکھان اور عمر دراز ترکھان کو فائرنگ کر کے ڈھیر کر دیا جبکہ شہباز کالرو شدید زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا اور عمران عرف مانی جپہ سکنہ نوشہرہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-معلوم ہوا ہے کہ عمران عرف مانی جپہ بھی زخمی ہوا ہے لیکن پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا اسے گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :