مقبوضہ کشمیر میں درگاہ حضرت بل کے باہر بھارتی فوج کی فائرنگ سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 4 جولائی 2008 17:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2008ء) مقبوضہ کشمیر میں درگاہ حضرت بل کے سامنے بھارتی فوج کی فائرنگ سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر احمد شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق درگاہ حضرت بل کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج نے لاٹھی چارج، آنسوگیس اور فائرنگ کرکے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا۔ جلوس کی قیادت کرنے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شبیر شاہ بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔