پاکستان میں یکطرفہ کارروائی بہتر فیصلہ نہیں ،حسین حقانی

ہفتہ 5 جولائی 2008 10:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 5جولائی 2008ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یکطرفہ امریکی کارروائی بہتر فیصلہ ہے اور نہ اس کے متوقع نتائج نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق ایک انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستانی اور امریکی فوج کے مابین تعاون ناکام رہا ہے اس سے نہ تو پاکستان محفوظ ہوا ہے اور نہ ہی امریکہ اپنی پالیسی کے بیشتر مقاصد حاصل کرسکا ہے ۔

حسین حقانی نے کہاکہ وقت آگیا ہے ان تعلقات کو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر استوار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر امریکہ کی فوجی کارروائی درست فیصلہ نہیں ہوگی اور القاعدہ سے متعلق اطلاع فراہم کرنے پر پاکستان خود کارروائی کرے گا ۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں یکطرفہ امریکی کارروائی بہتر فیصلہ ہے اور نہ اس کے متوقع نتائج نکلیں گے

متعلقہ عنوان :