افغانستان نامعلوم افراد نے ایک افغان رکن پارلیمنٹ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

ہفتہ 5 جولائی 2008 11:10

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 5جولائی 2008ء) افغانستان میں نامعلوم افراد نے ایک افغان رکن پارلیمنٹ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے کے جنوبی صوبے قندھار میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک افغان رکن پارلیمنٹ کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ضلعی گورنر نیاز محمد سرحدی کے مطابق رکن پارلیمنٹ حبیب اللہ جان اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کر دی گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے