جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ، بان کی مون

ہفتہ 5 جولائی 2008 14:04

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جولائی2008 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے اپنے ہم وطن جنوبی کوریا کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے لیے زیادہ اقدامات کریں اور عالمی سطح پر امن اور استحکام کیفروغ میں مدد دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے جنوبی کوریا کے قانون سازوں سے کہا کہ وہ اس بات پر شرم محسوس کرتے ہیں کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی کارروائیوں کے لیے نسبتاً کم امداددیتا ہے اور کم تعداد میں امن کارکن فراہم کرتا ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ ایسے میں جب کہ کوریائی باشندے اپنی معاشی اور سیاسی کامیابیوں پر فخر کرسکتے ہیں، امیر اقوام میں ان کا ملک اس فہرست میں نیچے ہے جو غریب ملکوں کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل مون نے کہا کہ اگرچہ جنوبی کوریا ایک بڑی طاقت نہیں ہے مگر وہ ایک بڑی قوم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے اندورنی مسائل پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور عالمی مسائل میں کم دلچسپی لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :