موجودہ پارلیمنٹ کی حیثیت قابل رحم ہے ۔ صدر مشرف کے زیر انتظام الیکشن کمیشن کی موجودگی میں انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، قاضی حسین احمد

ہفتہ 5 جولائی 2008 18:57

منصورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2008ء) جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی حیثیت قابل رحم ہے ۔ صدر مشرف اور انکے زیر انتظام الیکشن کمیشن کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے جب تک ہم آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی پالیسیاں خود نہیں بنائیں گے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا سو دن کا منصوبہ فریب کے سوا کچھ نہیں تھا۔ اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ دھشتگردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کا اصل منصوبہ نائن الیون سے بھی پہلے تیار کیا گیا تھا جسے مسلم دنیا پر مسلط کر دیا گیاہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا اب حکومت کو ہر مسئلے پر یہ کہہ کر جان چھرانے کا سلسلہ ترک کر دینا چاہیے کہ ہمیں یہ مسائیل ورثہ میں ملے ہیں۔