بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں  5فوجی اہلکار ہلاک ، دو زخمی ، ایک مجاہد شہید ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

اتوار 6 جولائی 2008 12:46

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) مقبوضہ وادی میں گذشتہ 24گھنٹوں کی خونریز کاروائیوں کے دوران 5فوجی اہلکارہلاک اوردو زخمی ہوگیا جبکہ جھڑپ میں ایک مجاہد جام شہادت نوش کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بڑی بہک ترگام کپوارہ میں مجاہدین اور 16 جٹ فوجی اہلکاروں کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ کے دوران فوج کے 5اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپ میں ایک مجاہد بھی جام شہادت نوش کر گیا ۔

پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق بڑی بہک باڑی بہک ترگام کپوارہ کے علاقے میں معرکہ آرائی کے دوران 5فوجی اہلکار سب انسپکٹر رمبیر سنگھ JC489783K، نائب سوبیدار کرشن کمار JC490212K، سپاہی روپیندر نمبر 3202954N، سپاہی میندر سنگھ نمبر 3193305F، سپاہی مانہ رام جیت نمبر 3197255Yہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دو فوجی اہلکار کپیٹن عبشیش بیلٹ نمبر IC 68364اور لیلنس نایک اجے چودر ے نمبر 318908-Pزخمی ہو گئے پولیس کے دعویٰ کے مطابق ا س جھڑپ میں ایک نا معلوم مجاہد بھی شہید ہوگیا پولیس نے ایک ایک رائفل ، تین اے کے میگزین ،510اے کے راونڈ ، ایک یو بی جی ایل ، چار تباہ شدہ گرینیڈ ، ایک تباہ شدہ علینور ریڈیو سیٹ ، ایک تباہ شدہ کمپاس اور ایک نقشہ برآمد کیا ۔

ادھر ہر دو شیو سوپور میں نامعلوم افراد نے غلام محی الدین راتھر ولد غلام رسول پر گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو علاج و معالجہ کے لئے SHMSہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہ کر آخر کار دم توڑ بیٹھا پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔